تائیوان کے شمال مشرقی سمندر میں زلزلہ، عمارتیں ہل گئیں، آفٹر شاکس کا خدشہ

Published On 27 August,2025 07:16 pm

تائپے: (دنیا نیوز) تائیوان کے شمال مشرقی ساحل کے قریب سمندر میں 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 112 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی ترجمان کے مطابق زلزلے سے دارالحکومت تائپے میں عمارتیں ہل گئیں، زلزلہ تائیوان کے ساحل سے سمندر میں ٹکرایا، زلزلے کا مرکز ییلان کاؤنٹی کے قریب 20 کلومیٹر سمندر میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے مغربی ساحل تک محسوس نہیں کیے گئے، زلزلہ زیرِ زمین گہرائی میں آیا، فوری نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

حکومتی ترجمان کے مطابق آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، زلزلے کے بعد ہنگامی ادارے الرٹ پر ہیں اور ریلیف ٹیمیں متحرک ہیں۔