فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا بطور صدر اپنی مدت مکمل کرنے کا اعلان

Published On 30 August,2025 01:47 am

پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بطور صدر اپنی مدت مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر نے صدارت سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو جھوٹا قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کے لئے اگلے ماہ بجٹ پر اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے، اعتماد کے ووٹ میں ناکامی حکومت سے علیحدگی کا دباؤ بڑھائے گی۔

ایمانوئل میکرون نے لبنان کے حق میں بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ فرانس لبنان کی سلامتی اور خودمختاری کا حامی ہے، لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے سے 2 فوجی جاں بحق ہوئے جس پر تشویش ہے۔