نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں شدت پسند تنظیم کا حملہ، 60 افراد ہلاک

Published On 07 September,2025 08:58 am

ابوجا: (دنیا نیوز) نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن میں 7 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

د۔ حملہ ریاست بورنو کے سرحدی علاقے میں واقع گاؤں دارل جمال پر کیا گیا، موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آور گاؤں میں داخل ہوئے جس کے بعد انہوں نے گھروں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جبکہ کئی مکانوں کو آگ بھی لگا دی۔

شدت پسند تنظیم کے حملوں میں 20 سے زائد مکانات اور 10 بسیں بھی تباہ ہوگئیں، یہ وہی گاؤں ہے جہاں لوگ کئی سال بے دخلی کے بعد گزشتہ ماہ ہی واپس آئے تھے۔

نائجیریا کی فوج کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں تیز کی گئی ہیں تاکہ بوکو حرام اور اس کے دیگرگروپس کے حملوں کو روکا جا سکے۔