ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قطر پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، انہوں نے سعودی عرب نے قطر پر حملوں کو ’اسرائیل کی ظالمانہ جارحیت‘ قرار دیا ہے۔
سعودی ولی عہد نے تمام صلاحیتیوں کے ساتھ قطر کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔