غزہ: (دنیا نیوز) غزہ بھر میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹے میں مزید 41 فلسطینی شہید ہوگئے، 184 زخمی ہوئے، پناہ گزینوں کے خیموں پر حملے میں 15 فلسطینی شہید ہوئے، غزہ شہر میں ایک اور بلند رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے باعث 2 افراد شہید ہوئے۔
عمارت کو خالی کرنے کا حکم تھا پھر بھی بمباری کی گئی، شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 656 ہوگئی، 1 لاکھ 63 ہزار 503 فلسطینی زخمی ہو چکے، ہسپتالوں میں ادویات و سہولیات ناپید ہوگئیں، مزید جانی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا۔
غزہ میں انسانی بحران دن بدن سنگین تر ہوتا جا رہا ہے، عالمی اداروں کی خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے، غزہ میں ہر دن قیامت بن چکا ہے۔