اسرائیلی وزیراعظم نے مغربی کنارے متنازعہ آبادکاری منصوبے پر باقاعدہ دستخط کر دیئے

Published On 11 September,2025 11:04 pm

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کے قیام کی نفی کر دی۔

اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینی ریاست کبھی نہیں بنے گی، فلسطینیوں کو خودمختاری نہیں دی جائے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےمغربی کنارے میں متنازعہ آبادکاری منصوبے پر باقاعدہ دستخط کر دیئے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ مغربی کنارے میں ہزاروں نئے گھروں کی تعمیر کی جائے گی، منصوبہ مغربی کنارے کو مشرقی یروشلم سے مکمل طور پر کاٹ دے گا۔

فلسطینی قیادت نے نیتن یاہو کے بیان کو ناانصافی قرار دیا، عالمی برادری نے نیتن یاہو کے موقف پر تشویش کا اظہار کیا۔

عالمی برادری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا یہ بیان مشرق وسطیٰ امن عمل کے لیے بڑا دھچکا ہے۔