واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کی ایچ ون بی ویزا پالیسی سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر آج سے نافذ ہوگا۔
ایچ ون بی ویزا کی درخواست پر ایک لاکھ ڈالر فیس ہر سال دینا ہوگی، ایچ ون بی ویزے رکھنے والوں یا رینیو کرانے والوں پر نئی فیس کا اطلاق نہیں ہوگا، نئے آرڈر سے بھارت کی آئی ٹی انڈسٹری شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، چین اور پاکستان کے ٹیک پروفیشنلز بھی پالیسی سے متاثر ہوں گے۔
ایچ ون بی ویزوں میں سب سے زیادہ 71 فیصد حصہ بھارت کا ہے، چین 11.7 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان کا ایک فیصد سے بھی کم 8 واں نمبر ہے۔