پیرس: (دنیا نیوز) فرانس نے ایران کو جوہری معاہدے پر پہنچنے اور پابندیوں سے بچنے کیلئے انتباہ جاری کر دیا۔
فرانسیسی صدر میکرون نے ایران کو پابندیوں سے بچنے کے آخری مواقع دیئے، ان کا کہنا تھا کہ ایران کو بین الاقوامی جوہری ایجنسی کو مکمل رسائی دینی ہوگی۔
فرانس کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس معاہدے پر پہنچنے اور پابندیوں سے بچنے کیلئے چند گھنٹے باقی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذاکرات فوری دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایران پر دباؤ بڑھ گیا، نیویارک میں میکرون اور ایرانی صدر کی اہم ملاقات بھی ہوئی ہے۔
ایران نے جوہری مواد کے ذخائر بارے شفاف رپورٹ دینا ہوگی، عالمی برادری نے ایران سے معاہدے کی شرائط مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پابندیوں سے بچنے کے لیے ایران کو فوری اقدام کرنا ہوگا، ایران کو مذاکرات شروع کر کے معاہدے کی راہ ہموار کرنی ہوگی۔