امریکا کا وینزویلا کے پانیوں میں منشیات سمگل کرنے والی کشتی پر حملہ، 6 افراد ہلاک

Published On 15 October,2025 03:16 am

وینزویلا: (دنیا نیوز) امریکا نے وینزویلا کے پانیوں میں منشیات سمگل کرنے والی کشتی پر حملہ کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی حملے میں کشتی پر سوار 6افراد ہلاک ہوگئے، کشتی پر سوار افراد کا تعلق وینزویلا میں دہشت گرد جماعت سے ہے۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ منشیات والی کشتی کا رخ امریکا کی جانب تھا، منشیات سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔