جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی دہشتگردی تھم نہ سکی، مزید ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی

Published On 23 October,2025 01:00 am

غزہ: (دنیا نیوز) صدر ٹرمپ اور عالمی ثالث کاروں کی امن کوششیں دھری کی دھری رہ گئیں۔

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی دہشتگردی تھم نہ سکی، التفاح میں ڈرون حملہ اور سنائپر فائرنگ کے واقعات میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، الاہلی ہسپتال نے ایک فلسطینی کی شہادت کی تصدیق کر دی۔

امن معاہدے کی 80 سے زائد بار خلاف ورزی کی گئی، 100 سے زائد فلسطینی شہید کئے جا چکے، اقوام متحدہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور امداد کی رکاوٹ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا جنگ بندی کے بعد جانی نقصان سے امن کی امیدیں دم توڑ گئیں۔