سیئول: (دنیا نیوز) ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتی وزیراعظم پر طنزیہ وار کر دیئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کو خونی قاتل قرار دے دیا، جنوبی کوریا میں ہونے والی سمٹ میں خطاب کے دوران ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرایا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں فیصلہ کن کردار انہوں نے ادا کیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریر کے دوران مودی کی نقل اتارتے ہوئے کہا کہ مودی دیکھنے میں اچھے مگر اندر سے قاتل جیسے سخت انسان ہیں، کیا یہ وہی شخص ہے جسے میں جانتا ہوں؟
ٹرمپ کے اس حالیہ تبصرے نے بھارت اور امریکا کے تعلقات میں نئی تناؤ کی لہر پیدا کر دی، عالمی سطح پر مودی کے دوغلے پن اور شدت پسندانہ رویے پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی۔



