کولوزی: (دنیا نیوز) کانگو میں حکومتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، معجزانہ طور پر تمام مسافر محفوظ رہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کانگو میں طیارے کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملک کے وزیرِ معدنیات لوئیس واتوم کابامبا اور ان کے وفد لے جانے والا سرکاری طیارہ صوبہ لوآلابا کے شہر کولوِزی ایئرپورٹ پر اترتے ہی کریش ہوگیا۔
حکام کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران اچانک بے قابو ہوا اور رن وے سے پھسل کر تباہ ہو گیا، جس کے فوراً بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، معجزانہ طور پر تمام مسافر اور عملہ آگ لگنے سے پہلے ہی طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔



