کاراکاس: (دنیا نیوز) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ ملک ہر طرح کے داخلی و خارجی خطرات کے خلاف مکمل دفاع کیلئے تیار ہیں۔
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دارالحکومت کاراکاس میں ایک بڑے سول و ملٹری مارچ کی قیادت کرتے ہوئے مجاہدِ آزادی سیمون بولیوار کی تلوار تھامے خطاب میں کہا کہ مسلح افواج قوم کی خودمختاری، امن اور قومی سلامتی کے دفاع کے لئے ہر لمحہ چوکس رہیں۔
نکولس مادورو نے کہا کہ مارچ میں ہزاروں اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ جدید فوجی سازوسامان کی نمائش بھی کی گئی، صدر مادورو نے الزام لگایا کہ بیرونی طاقتیں وینزویلا کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وینزویلا کسی دھمکی کے آگے نہیں جھکے گا۔



