ٹرمپ کی اپنے خصوصی ایلچی کو پیوٹن سے ملاقات کیلئے ماسکو بھیجنے کی ہدایت

Published On 26 November,2025 03:53 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کو روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کیلئے ماسکو بھیجنے کی ہدایت کر دی۔

سو شل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وٹکوف یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلئے امن منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلئے ملاقات کریں گے، امن منصوبے پر اختلافات کے صرف چند نکات باقی رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس، مارکو روبیو اور ترجمان وائٹ ہاوس بھی خصوصی ایلچی کے ہمراہ ہوں گے، امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جلد پیوٹن اور زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔