برطانوی وزیراعظم کا زیلنسکی سے رابطہ، کثیر الملکی فوج کی تعیناتی پر تبادلہ خیال

Published On 26 November,2025 02:04 am

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے جس میں اہم گفتگو ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان برطانوی وزیراعظم نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے یوکرین میں کثیر الملکی فوج کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا اور کثیر الملکی فوج کیلئے اتحادیوں کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ بندی پر اتفاق کے بعد برطانیہ کا یوکرین میں کثیر المکی فوج تعیناتی کا منصوبہ ہے، جبکہ دوسری جانب روس یوکرین میں کسی بھی ممکنہ غیرملکی فوج کی تعیناتی کو مسترد کر کے ناقابل قبول قرار دے چکا ہے۔