کیف: (دنیا نیوز) روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات کے دوران نئے حملوں سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔
یوکرینی دارالحکومت کیف اور روستوف پر تازہ حملوں میں مجموعی طور پر 9 افراد مارے گئے، کیف پر رات گئے روسی بمباری میں 6 شہریوں کی جانیں چلی گئیں۔
یوکرینی ایمرجنسی سروس کے مطابق حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، روستوف ریجن پر یوکرینی حملے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ امن معاہدے میں ملک کو مضبوط کرنا چاہیے، کمزور معاہدہ یوکرین کے لیے قبول نہیں ہوگا۔
جنگ بندی مذاکرات کے دوران دونوں جانب سے حملوں نے تناؤ میں اضافہ کردیا ہے، عالمی برادری نے دونوں ممالک سے کشیدگی کم کرنے کی فوری اپیل کی ہے۔



