امریکی آرمی سیکرٹری ڈرسکال کی ابوظہبی میں روسی حکام سے ملاقات ہوئی: غیر ملکی میڈیا

Published On 25 November,2025 06:46 pm

ابوظہبی: (دنیا نیوز) غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی آرمی سیکرٹری ڈرسکال کی گزشتہ روز ابوظہبی میں روسی حکام سے ملاقات ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس یوکرین جنگ میں ممکنہ پیشرفت کے لیے ابو ظہبی میں بات چیت جاری ہے، امریکی آرمی سیکرٹری ڈرسکال آج بھی روسی وفد سے ملاقات کریں گے۔

یوکرینی ملٹری جنس کے سربراہ بھی ابو ظہبی میں مذاکرات میں شریک ہوں گے، کریملن ترجمان دیمتری پیسکوف نے ابو ظہبی مذاکرات کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اور روسی وفود نے امن کےعمل میں پیشرفت کے لیے طویل ملاقاتیں کی ہیں، جنیوا مذاکرات میں شریک رہنما جنگ بندی پر مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میڈیا کے مطابق امریکی سفارت کاری کا مرکز اب روس اور یوکرین کے درمیان فاصلہ کم کرنا ہے،ابو ظہبی ملاقاتیں ممکنہ جنگ بندی کے لیے مستقبل کی حکمت عملی طے کرسکتی ہیں۔