ویسٹ یارکشائر پولیس کا منی لانڈرنگ کیخلاف آپریشن، 2.7 ملین پاؤنڈ کے اثاثے ضبط

Published On 26 November,2025 07:18 am

لیڈز: (ویب ڈیسک) ویسٹ یارکشائر پولیس نے منی لانڈرنگ کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 2.7 ملین پاؤنڈ کے غیر قانونی اثاثے ضبط کر لیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ویسٹ یارکشائر پولیس نے 4 ملین پاؤنڈ مالیت کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کر دیں، ہائی سٹریٹ کی متعدد دکانوں پر چھاپے مار کر جعلی سگریٹس اور غیر قانونی ویپس کی بھاری مقدار برآمد کی گئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کرکلیز میں سونے کے فراڈ میں ملوث گروہ کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے، جہاں 1 لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ کے مشکوک بینک فنڈز منجمد کر دیے گئے۔