بلغاریہ میں ہزاروں افراد مجوزہ بجٹ 2026ء کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

Published On 27 November,2025 02:53 am

صوفیہ: (دنیا نیوز) بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں ہزاروں افراد حکومت کے مجوزہ بجٹ 2026ء کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت صوفیہ میں پولیس اور عوام کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے، مختلف مقامات پر عوام نے پولیس کی گاڑیاں الٹانے کی کوشش بھی کی۔

مقامی میڈیا کے مطابق عوام کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے، احتجاج کی اصل وجہ ٹیکسز میں اضافہ اور سوشل سکیورٹی کی بڑھتی ادائیگیاں ہیں۔