امریکا: وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک

Published On 27 November,2025 01:19 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ کی گئی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ فائرنگ سے 2اہلکار ہلاک ہوگئے، وائٹ ہاؤس کو بند کر دیا گیا، واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی اہلکار فور طور پر موقع پر پہنچ گئے، ایک مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں حراست میں لے گیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کو فوری طور پر واقعے کی مکمل بریفنگ دے دی گئی ہے اور وہ لمحہ بہ لمحہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بھی تصدیق کی ہے کہ مختلف ایجنسیاں مل کر واقعے سے متعلق معلومات اکٹھی کر رہی ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے حملہ آور کو جانور قرار دیا اور کہا کہ نیشنل گارڈ پر حملہ کرنے والا بھاری قیمت چکائے گا۔

 

رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر بھی پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا، تاہم چند گھنٹوں بعد معمول کی کارروائیاں بحال کر دی گئیں۔