واشنگٹن :(دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کا چینی شی جن پنگ سے گفتگوسے متعلق سوشل میڈیا بیان سامنے آ گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی ہم منصب کے درمیان گفتگو میں اہم معاہدوں پر اتفاق ہوا،یوکرین روس جنگ، فینٹانائل، سویابین اور دیگر زرعی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے عظیم کسانوں کے لیے ایک اچھا اور بہت اہم معاہدہ کیا ہے، چین کے ساتھ ہمارا تعلق انتہائی مضبوط ہے جب کہ ٹیلیفونک گفتگوجنوبی کوریا میں ہونے والی ہماری کامیاب ملاقات کا فالو اپ تھی۔
امریکہ صدر کا کہنا تھا کہ شی جن پنگ نے مجھے اپریل میں بیجنگ آنے کی دعوت دی جسے میں نے قبول کیا، اور چینی صدر کو امریکا کے ریاستی دورے کیلئے مدعو کیا ہے، ہم نے اتفاق کیا کہ دونوں طرف سے مسلسل رابطہ رکھنا ضروری ہے۔



