روس یوکرین معاہدے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں، ڈیل کا دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا: ٹرمپ

Published On 26 November,2025 07:25 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین معاہدے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں، ڈیل کا دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارے میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یورپ سکیورٹی گارنٹی میں پوری طرح شامل ہو گا، یوکرین خوش ہے معاملے میں پیشرفت ہو رہی ہے، جلد یوکرینی صدر زیلنسکی اور روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کا ٹویٹر پر پیغام میں کہنا تھا کہ سٹیووٹکوف کو صدر پیوٹن سے ملنے کی ہدایت کی ہے، ملاقات کامقصد یوکرین امن منصوبے کو حتمی شکل دینا ہے، 28 نکاتی امن منصوبے کا مسودہ امریکا نے تیار کیا تھا، فریقین کی اضافی ان پٹ سے مسودہ اپ ڈیٹ کیا جا چکا ہے، مسودے میں چند نکات پر اختلاف رہ گیا ہے۔