واشنگٹن :(دنیا نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ہم نے اقتدار سنبھال کر سرحدیں محفوظ بنائیں۔
وائٹ ہاؤس کی تقریب میں اہم خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 7ماہ میں کوئی بھی شخص غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل نہیں ہوا، امریکا کی بارڈر سکیورٹی مؤثر ہوچکی ہے، غیر قانونی داخلے روکنا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہماری پالیسیوں سے ملک دوبارہ مضبوط ہوا، ایک سال پہلے امریکا کو مردہ ملک کہا جاتا تھا، دورانِ خطاب معاشی اور سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔
تقریب میں امریکی صدر کا بارڈر کنٹرول اقدامات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام نے ہماری پالیسیوں کے مثبت اثرات محسوس کیے اور مخالفین کو تنقید کا جواب دیتے ہوئے کارکردگی کا دفاع کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا دوبارہ فعال، محفوظ اور مضبوط راستے پر گامزن ہے۔



