تاہیتی: (دنیا نیوز) فرانسیسی پولینیشیا کے جزیرے تاہیتی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
تاہیتی میں لینڈ سلائیڈنگ سے گھروں کے تباہ ہونے اور متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں جہاں ریسکیو آپریشن جاری ہے، فرانسیسی صدر میکرون نے متاثرہ خاندانوں کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروا دی۔
ریسکیو آپریشن کی جگہ ایک دوسری لینڈ سلائیڈنگ سے ریسکیو ٹیم کے ارکان کو شدید متاثر ہوئے جس کے بعد کئی گھنٹوں کیلئے آپریشن معطل کرنا پڑا، تاہم بعدازاں دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔



