غزہ میں مزید 4 افراد شہید، 15 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے

Published On 28 November,2025 01:12 am

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل نے 15 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں۔

غزہ وزارت صحت نے لاشیں حوالے کرنے کی تصدیق کردی، صیہونی فورسز کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں، غزہ میں مزید 4 فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔

ملبے سے بھی 6 لاشیں نکال لی گئیں، مغربی کنارے میں فوجی آپریشن جاری رہا، داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے، اسرائیل نے مزید 45 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔