عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں، اسرائیل کا احتساب کیا جائے: پاکستان کا مطالبہ

Published On 25 November,2025 01:27 am

نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان نے غزہ میں فوجی جنگ بندی کی پاسداری اور اسرائیلی فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ کر دیا، پاکستان کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کا احتساب بھی کیا جائے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں میں 300 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں 2 سال سے جاری جنگ میں 70 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوئے، غزہ میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنائی جائے۔