مصر کا غزہ کی تعمیر نو کیلئے عالمی کانفرنس بلانے کا اعلان

Published On 26 November,2025 12:25 am

قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے عالمی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ جلد غزہ تعمیر نو کانفرنس کی میزبانی کریں گے، کانفرنس کی تاریخ فریقین سے مشاورت کے بعد باضابطہ طور پر طے کی جائے گی، ہم جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے لئے سرگرم ہیں۔

عبدالفتاح السیسی نے مزید کہاکہ مصر غزہ میں انسانی بحران کم کرنے کے لئے سفارتی کوششیں تیز کررہا ہے، فریقین سے مسلسل رابطے جاری ہیں تاکہ پیشرفت ہوسکے، مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر مظالم روکنے کے لئے اقدامات ناگزیر ہیں۔

مصری صدر نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کے تحفظ کے لئے مؤثر کردار کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر نو کانفرنس کا مقصد غزہ کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی تیز کرنا ہے، خطے میں پائیدار امن کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے عوام کی فوری مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔