پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اگلے سال کیلئے نیا رضاکارانہ ملٹری سروس پروگرام شروع کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے رضاکارانہ ملٹری سروس پروگرام میں 18 اور 19 سال کے نوجوان شامل ہو سکیں گے، پروگرام میں کل 3 ہزار نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا۔
فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ پروگرام میں شامل نوجوانوں کو تنخواہ بھی دی جائے گی، ملٹری سروس پروگرام کے منصوبے پر مجموعی طور پر 2 ارب یورو لاگت آئے گی۔



