چین کی تائیون کے معاملے پر حد پار کرنے پر جاپان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

Published On 28 November,2025 04:06 am

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ اگر جاپان نے تائیوان کے معاملے پر حد سے تجاوز کیا تو اسے تکلیف دہ قیمت ادا کرنا ہوگی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے نیوز بریفنگ کے دروان تائیوان کے معاملے کے حوالے سے کہا کہ تائیوان کے مسئلے کا حل چین کا داخلی معاملہ ہے اور اس کا جاپان سے کوئی تعلق نہیں، جاپان نے 1895ء سے 1945ء تک تائیوان پر قبضہ کئے رکھا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ انہوں نے کہا کہ جاپان ناصرف تائیوان میں اپنی سنگین جارحیت اور نوآبادیاتی مظالم پر سنجیدگی سے غور کرنے میں ناکام رہا ہے بلکہ عالمی رائے عامہ کو نظر انداز کرتے ہوئے تائیوان آبنائے میں فوجی مداخلت کے وہم میں مبتلا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کے پاس طاقتور صلاحیتیں اور قابلِ اعتماد ذرائع ہیں جو کسی بھی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔