تائیوان کے معاملے پر مداخلت ناقابل برداشت، تمام غیر ملکی کوششیں کچل دیں گے: چین

Published On 27 November,2025 04:20 am

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ تائیوان کے معاملے پر مداخلت ناقابل برداشت ہے اس اور سلسلے میں ہونے والی تمام غیر ملکی کوششیں کچل دیں گے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تائیوان کے معاملے میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کوسختی سے کچل دے گا، یہ انتباہ چین کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان پینگ کن جن(Peng Qingen) نے پریس کانفرنس کے دوران دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے مضبوط ارادہ، پختہ عزم اور بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جاپان کی جانب سے چینی خطے تائیوان کے قریب جارحانہ ہتھیار تعینات کرنے کا منصوبہ نہایت خطرناک ہے، جو جان بوجھ کر علاقائی کشیدگی پیدا کررہا ہے اور عسکری محاذ آرائی کو ہوا دے رہا ہے۔

چین کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب جاپان نے تائیوان کے قریب واقع ایک جزیرے پر میزائل تعینات کرنےکے منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔