یونان میں یورپی سبسڈی میں تاخیراور حکومتی رویئے کیخلاف کسان سراپا احتجاج

Published On 01 December,2025 04:04 am

ایتھنز: (دنیا نیوز) یونان میں یورپی سبسڈی میں تاخیر اور حکومتی رویے کیخلاف کسان سراپا احتجاج بن گئے۔

مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آپریشن کیا، مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

کسان رہنماؤں کا کہنا ہے سبسڈی نہ ملی تو زرعی نظام شدید متاثر ہوگا۔