نیواڈا میں 5.9 شدت زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

Published On 05 December,2025 02:26 am

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی ریاست نیواڈا میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اس قدر زور دار تھے کہ عمارتوں میں ہلچل مچی رہی، جھٹکے کئی میل تک محسوس کیے گئے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مقامی انتظامیہ نے آفٹر شاکس اور ریسکیو آپریشن کیلئے ہنگامی ٹیمیں تیار کر دی ہیں، زلزلے کی شدت اور مرکز کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اہلِ علاقہ نے جھٹکے محسوس ہوتے ہی فوری طور پر عمارتوں سے باہر نکلنے کی ہدایت پر عمل کیا، جبکہ سرکاری ادارے اور ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے والا عملہ متاثرہ علاقوں میں موجود ہے۔