اسلا م آباد(دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے139ادویات کی ڈبل او رٹرپل پیکنگ کرنے پر 5 سے 8 فیصد تک قیمتیں کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
کابینہ نے جن ادویات کی ڈبل ، ٹرپل پیکنگ کی اجازت دی ہے ان میں ہیپاٹائٹس، شوگر، بلڈ پریشر، معدہ، بخار، دمہ، درد، الرجی، کھانسی، اینٹی بائیو ٹک سمیت عام استعما ل کی ادویا ت شامل ہیں، کابینہ نے ڈرگ پرائس کمیٹی کی جانب سے بھجوائی گئی سمری منظور کرلی۔
ڈرگ پرائس کمیٹی کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیاں مختلف رجسٹرڈ ادویات تیار کررہی ہیں ،مذکورہ کمپنیاں ادویا ت کی موجودہ پیکنگ کو بڑھا کر ڈبل و ٹرپل کرنا چاہتی ہیں۔
ڈرگ پرائس کمیٹی کی سمری کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیاں ڈبل پیکنگ ادویات تیا ر کرنے پر سنگل پیکنگ کی قیمت کے مقابلے میں 5فیصد کم اور ٹرپل پیکنگ تیار کرنے پر ادویات کی قیمت سنگل پیکنگ کی قیمت کے مقابلے میں 8فیصد کم ر کھی گئی ہیں۔
وفاقی کابینہ نے ڈرگ پرائس کمیٹی کی سمری منظور کرتے ہوئے 139ادویات کی ڈبل و ٹرپل پیکنگ تیار اور ان کی قیمت کم کرنے کی اجازت دے دی ۔