دس ماہ میں 678 ملین ڈالرز کے موبائل برآمد

Last Updated On 28 May,2018 03:52 pm

کراچی (دنیا نیوز ) نئے موبائل کا شوق معیشت پر بھاری پڑنے لگا، دس ماہ میں 678 ملین ڈالر کے موبائل فونز درآمد کیے گئے، عوام میں خوبصورت ڈیزائن، نئی ٹیکنالوجی سے لیس موبائل کا شوق بڑھتا جا رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جولائی سے اپریل کے دوران موبائل فون کی درآمدات 18 فیصد اضافے سے 678 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے انہیں دس ماہ میں 572 ملین کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت موبائل فونز کی سمگلنگ کی روک تھام اور ٹیکسوں میں کمی کرے تو موبائل کی مقامی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھ سکتی ہے۔