لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آج دوپہر دو بج کر اٹھارہ منٹ پرسورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا جس سے قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے متوازی آ جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 18 منٹ پرسورج کعبة اللہ پر ہو گا یعنی ایک ہی خط عمود پر واقع ہو گا جس سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔ ایسے میں قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکتا ہے۔
مقررہ وقت پر زمین پر ایک چھڑی عمودا گاڑ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں جیسے ہی یہ وقت آئے گا اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمود گرائیں۔ شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں۔ یہی قبلہ رخ ہوگا۔