نامزد نگران وزیراعظم سابق چیف جسٹس ناصرالملک نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونے تک میڈیا سے بات چیت سے معذرت کر لی ہے۔
نگران وزیراعظم چیف جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی، انہوں نے باقاعدہ میڈیا پر گفتگو سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے دیگر پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت سے نامزدگی کر دی ہے۔ صدرمملکت نے نامزدگی پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دینا ہے، نامزد نگران وزیراعظم کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک میڈیا سے بات چیت مناسب نہیں، صحافیوں نے نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر ناصرالملک کو مبارکباد بھی دی۔