رواں برس چینی کی پیداوار میں 14 لاکھ ٹن اضافہ

Last Updated On 22 June,2018 03:21 pm

کراچی (دنیا نیوز ) رواں سیزن میں چینی کی پیداوار مقامی ضرورت سے 14 لاکھ ٹن زائد رہی، ملک میں چینی کی پیداوار 64 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی پیداوار گذشتہ سیزن کے مقابلے 5 لاکھ ٹن کم رہی۔

گذشتہ سیزن میں 69 لاکھ ٹن چینی زیادہ پیدا ہوئی تھی مگر اس کے باوجود ملک میں چینی کی پیداوار مقامی ضرورت سے اب بھی 14 لاکھ ٹن زائد ہے، چینی کی مقامی ضرورت لگ بھگ 50 لاکھ ٹن ہے۔

ماہرین کے مطابق ملک میں چینی کی پیداوار میں اضافے کے لئے ضروری ہے کہ حکومت چینی کی برآمدات کے کوٹے کا برقت درست تعین کرے اور سپورٹ پرائز دیکھ بھال کر سیٹ کرے جس سے کاشتکاروں اور شوگر ملرز کسی ایک کا بھِی استحصال نہ ہو۔