چین کا ٹاپی گیس منصوبے میں براہ راست سرمایہ کاری کا اردہ

Last Updated On 09 August,2018 09:36 pm

چین: (دنیا نیوز) چین نے ترکمانستان سے آنے والی پائپ لائن سے گیس حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی، چین اپنے حصے کی لائن پاکستان سے خود بچھائے گا۔

انٹر اسٹیٹ گیس کے ایم ڈی مبین صولت نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چین ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور انڈیا گیس پائن لائن "ٹاپی" منصوبے میں دلچسپی لے رہا ہے۔ چین کا منصوبہ ہے کہ وہ ترکمانستان سے براہ راست گیس پائپ لائن بچھائے مگر اخراجات میں اضافے کے سبب چین پاکستان میں آنے والی گیس پائپ لائن سے گیس کی خریداری کی تیاری کررہا ہے۔ جس کے لیے چین خود براہ راست سرمایا کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ٹاپی منصوبے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک فنڈنگ کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک ٹاپی منصوبے کے لیے 1 ارب 50 کروڑ ڈالر اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک 1 ارب ڈالر کا فنڈ جاری کرے گا۔