گزشتہ مالی سال سگریٹ کی پیداوار میں 72 فیصد اضافہ

Last Updated On 24 September,2018 04:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں سگریٹ کی پیداوار میں 72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک اور دیگر اداروں کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2017-18 کے دوران ملک میں سگریٹ کی پیداوار میں 72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کا مالیاتی حجم 59.06 ارب روپے ہے۔ مالی سال 2016-17 کے دوران سگریٹ کی پیداوار میں 36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور اس سے پاکستان میں 34.34 ارب روپے کے محاصل حاصل کئے گئے تھے۔ مالی سال 2015-16 کے دوران پاکستان میں سگریٹ کی پیداوار سے 53.52 ارب روپے حاصل ہوئے تھے۔