امریکہ: (دنیا نیوز) امریکہ میں سویا بین و گندم کے نرخ میں اضافہ اور مکئی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
سویا بین کے نرخ میں اضافے کی وجہ بارش کی پیش گوئی کے باعث فصل کی برداشت میں تاخیر اور پیداوار خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویا بین کے وقفے سے قبل نومبر کیلئے سودے 3 سینٹ اضافے کے ساتھ 8.62 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔ گندم کے دسمبر کیلئے سودے 2.50 سینٹ اضافے کے ساتھ 5.20 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے، مکئی کے دسمبر کیلئے سودے 1.50 سینٹ کم ہوکر 3.66 ڈالر فی بشل طے پائے۔