ڈالر مزید سستا، نئے نرخ 131 روپے 80 پیسے مقرر، سٹاک مارکیٹ میں‌بھی تیزی

Last Updated On 25 October,2018 02:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 23 پیسے مزید سستا ہو کر 131 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔ 2 روز میں ڈالر کا ریٹ 2 روپے 13 پیسے کم ہوا ہے۔ سٹاک ایکس چینج میں‌ کاروبار کے آغاز پر 763 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں‌ آیا.

سعودیہ عرب کے کامیاب دورے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا قوم کو مزید خوشخبری دینے کا اعلان مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا سبب بن رہا ہے اور اس کے اثرات معیشیت پر نمایاں ہونے لگے۔ دو روز کے دوران سٹاک مارکیٹ اور روپیہ کی قدر میں اضافے ہوا۔

ڈالر کا ریٹ 23 پیسے کم ہو کر 131 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا ۔ روپے کی قدر میں 2 روز کے دوران ڈالر کے مقابلے 2 روپے 13 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا آغاز مثبت اور 763 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 40 ہزار حد عبور کرنے میں کامیاب رہا اور حصص میں 120 ارب کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہوا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب کے بعد عمران خان کے دورہ ملایشیا اور چین سے بھی کافی توقعات وابستہ ہیں، اگر ان دونوں ممالک سے بھی پاکستان کو سپورٹ ملتی ہے تو روپے کی قدر اور سٹاک مارکیٹ دونوں میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔