مینوفیکچررز کا موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 10 ہزار روپے تک اضافے کا اعلان

Last Updated On 25 October,2018 01:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) موٹرسائیکل مینوفیکچرز نے چینی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 2 ہزار سے 10 ہزار روپے اضافے کا اعلان کر دیا۔

نومبر سے قبل ہی موٹر سائیکل خرید سکتے ہیں تو خرید لیں کیونکہ آئندہ ماہ سے چینی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 2 ہزار سے 10 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوجائے گا۔ موٹر سائیکل مینوفیکچرز کے مطابق گذشتہ دو سے تین ماہ میں ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے تقریبا 7 فیصد بڑھ چکی ہے جس کے باعث موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 70 سے 125 سی سی کی موٹر سائیکل کی قیمت میں 3 ہزار روپے، 100 سی سی موٹر سائیکل رکشا کی قیمت میں 5 ہزار روپے اور لوڈر موٹر سائیکل کی قیمت میں 10 ہزار روپے تک کا نومبر میں اضافہ کر دیا جائے گا۔