لاہور: (آن لائن) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام25000روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی یکم نومبر کوہو گی۔
تفصیلات کیمطابق قرعہ اندازی کاپہلا انعام5کروڑ روپے کا ایک انعام،دوسرا انعام ایک کروڑ 50لا کھ روپی کی3 انعامات،تیسرا انعام 3 لا کھ 12 ہزار روپی(312000 روپے )کی1696 انعامات ہو نگے۔ یہ اس سال کی 27 ویں قرعہ اندازی ہے مجموعی طور پر 1700انعامات ہو نگے۔