سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 331 پوائنٹس کا اضافہ

Last Updated On 30 October,2018 02:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز)سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 331 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 41 ہزار 784 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار میں تیزی آئی،331 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 41 ہزار 784 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا اور شئیرز کی خریدوفروخت بڑھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر حصص کی مالیت میں 100 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق انویسٹرز وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر پیکج سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں جس سے ملک کی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری کے باعث معیشیت میں بہتری کے امکانات ہیں۔