کراچی: (دنیا نیوز) بیواوں اور پنشنرز کی اُمیدیں بر آئیں، نیشنل سیونگ سکیم کے ادارے نے بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا۔
عوام کے لئے بڑی خوشخبری، نیشنل سیونگ سکیم نے تمام بچت سکیموں کے شرح منافع میں ایک بار پھر اضافہ کریا، ایک سال میں یہ پانچواں موقع ہے جب بچت سکیموں کا ریٹ بڑھایا گیا ہے۔
نیشنل سیونگ کے مطابق بہبود، پینشن، اور شہدا فیملی سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع 0.96 فیصد اضافے سے 11.88 فیصد، سیونگ اکاونٹ کا شرح منافع 1 فیصد اضافے سے 7 فیصد، ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ کے ریٹ 0.98 فیصد اضافے سے10.03 فیصد، سپیشل سیونگ کا شرح منافع 1 فیصد سے بڑھا کر 8.60 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ کا ریٹ 0.94 فیصد اضافے سے 9.72 فیصد کردیا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث مرکزی بینک نے شرح سود میں اضافہ کیا جس کے باعث ان تمام بچت سکیموں کے ریٹ میں اضافہ ادارے کے لئے ناگزیر ہوگیا تھا۔