میزان بینک اور ہنڈائی نشاط موٹرز کے درمیان معاہدہ

Last Updated On 01 November,2018 04:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) میزان بینک اور ہنڈائی نشاط موٹرز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، بینک گاڑیوں کے پلانٹس کی تعمیر کے لئے 5 ارب 66 کروڑ روپے قرض فراہم کرے گا۔

ملک میں گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو بھانپتے ہوئے نشاط گروپ پاکستان میں گاڑیوں کا پلانٹ لگا رہا ہے، اس منصوبے کی کُل لاگت 15 ارب روپے ہے۔

منصوبے کو پایا تکمیل تک پہنچانے کی خاطر ہنڈائی نشاط موٹرز نے میزان بینک کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، معاہدے کے تحت میزان بینک نشاط ہنڈائی موٹرز کو 5 ارب 66 کروڑ روپے قرض فراہم کرے گا، گاڑیوں کا یہ پلانٹ 2019ء میں کمرشل پروڈکشن شروع کر دے۔

ماہرین کے مطابق مقامی سطح پر گاڑیوں کی پیداوار بڑھنے سے گاڑیوں کی درآمدات کم ہو گی جس سے کثیر زرمبادلہ کی بچت ہونے کا امکان ہے۔