کراچی: (روزنامہ دنیا) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 8ڈالرکی کمی سے 1222ڈالراونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 8ڈالرکی کمی سے 1222ڈالراونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا اور فی تولہ سونا 59600،دس گرام 51097روپے پر مستحکم رہاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 820روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔