ڈالر روپے کے مقابلے 21 پیسے سستا ہو گیا

Last Updated On 31 October,2018 01:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر 21 پیسے سستا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کم ہو کر 132 روپے 40 پیسے پر آ گئی۔

پاکستانی روپیہ تگڑا ہونے لگا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 21 پیسے سستا ہو کر 132 روپے 40 پیسے کی سطح پر آ گیا۔ ڈالر کی قدر میں کمی ایک جانب سرمایہ کاروں کیلئے حوصلہ افزا خبر ہے تو دوسری جانب ادائیگیوں کا توازن پاکستانی معیشیت کے حق میں بہتر اور بیرونی قرضوں کا بوجھ کم ہو جائے گا۔