یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری عارضی طور پر بند کی گئی، وزارت صنعت وپیداوار

Last Updated On 30 October,2018 06:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کو وزارت صنعت وپیداوار نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری عارضی طور پر بند کی گئی ہے، خریداری بند کرنے سے پہلے یومیہ ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔

قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز نقصان میں جا رہے ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ٹریڈنگ کارپوریشن کو 35 ارب 29 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

ستمبر 2018ء کے آخر تک یوٹیلیٹی سٹورز کے پاس صرف 3 ارب 83 کروڑ روپے تھے، یوٹیلیٹی سٹورز کے نقصانات کی وجہ جاننے کیلئے تفصیلی آڈٹ کیا جا رہا ہے۔