انٹر بینک:ڈالر کی قدر میں کمی ،132.40روپے کا ہوگیا

Last Updated On 01 November,2018 04:42 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اوپن مارکیٹ میں ڈالر اورپاؤنڈ میں استحکام،یوروکی قدربڑھ گئی ،رپورٹ

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ میں استحکام رہا تاہم یورو کی قدر بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت132.40روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر132روپے پر بدستوربرقرار رہا۔ رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہواجس سے یورو کی قیمت خرید148.70روپے اور فروخت150.70روپے ہو گئی تاہم برطانوی پاؤنڈ 169روپے پر بدستور برقرار رہا۔